خبرنامہ سندھ

ثانوی تعلیمی بورڈ،ملی نغموں کے مقابلےمیں116اسکول شریک

کراچی:(اے پی پی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباء کے چوتھے روز ملی نغموں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں116اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کی۔ ججزکے فرائض قمر جگجیت، ڈاکٹر فرح خان، تنویر جانی نے ادا کئے جبکہ کمپیئرنگ حبیب الرحمن کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ملی نغمے قومی جذبے کے آئینہ دار ہوتے ہیں اس لئے انہیں بار بار دہرانا حب الوطنی کی نوید بن جاتے ہیں۔ پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن محمد عاقب نذیر، گرین فلیگ پبلک اسکول ، دوسری پوزیشن لائبا علی ، کورنگی اکیڈمی جبکہ تیسری پوزیشن آمنہ شاہد، شمسی سوسائٹی ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول نے حاصل کیں۔