خبرنامہ سندھ

جامعہ کراچی میں 2تنظیموں کے درمیان تصادم

کراچی (آئی این پی )جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع،جامع کراچی میں جمعے کو دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کے مابین تلخ کلامی کے بعد لڑائی شروع ہوگئی۔ لڑائی کے دوران طلبہ نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے باعث 4طالب علم محمد موسیٰ، صہیب، پاشا اور احسان دانش زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پہنچ کر طلبہ کو منتشر کرکے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم کسی تنظیم نے بھی واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔