خبرنامہ سندھ

حلیمہ کوزہرنہیں دیا گیا: کیمیکل رپورٹ

کراچی: (آئی این پی ) ایدھی سنٹر میں موجود عبد اللہ کی ماں حلیمہ کی کیمیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ کیمیکل رپورٹ کے مطابق حلیمہ کے جسم پر نشہ آور دواؤں کے اثرات موجود نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حلیمہ کو زہر بھی نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حلیمہ کیس کی ایک اور رپورٹ آنا باقی ہے جس میں صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔