خبرنامہ سندھ

دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش ناکام، مذاکراتی دورے بے نتیجہ رہے

دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش ناکام، مذاکراتی دورے بے نتیجہ رہے

کراچی:(ملت آن لائن) کراچی میں دودھ مافیا کی جانب سے دودھ کا بحران پیدا کرنے کی کوششیں کا میاب نہ ہوسکیں، دودھ کی قیمیتوں میں اضافے کے حوالے سے ہونے والے متعدد مذاکراتی دورے بے نتیجہ رہے۔ دودھ مافیا دودھ کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مذید مہنگائی کا بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں، جس کے تحت نئی قیمت کے تعین کے لیے اب تک کئی بار کمشنر کراچی سے مذاکرات ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انتظامیہ دودھ کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے تاہم ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے تحت کمشنر کراچی اور ڈیری فارمز کے نمائندوں کے مابین اب تک 5 مذاکراتی دور ہوئے لیکن ناکام رہے۔
کراچی : دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے ڈیری فارمرز کیخلاف کارروائی
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی دکانوں پر خالص دودھ دستیاب نہیں، پانی ملا دودھ 85 سے 90 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے، حکومت ہرگز دودھ مافیا کے آگے گھٹنے نہ ٹیکے۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے گذشتہ دنوں انسانی صحت کے لیے مضر بھینسوں کو زیادہ پیداوار کے لیے لگائے جانے والے ہارمونز کے انجیکشن پر پابندی لگادی تھی جس کے بعد ڈیری فارمرز بھینسوں کی تعداد بڑھا کر دودھ کی پیداوار بڑھانے کے بجائے مسلسل دودھ کی قمیت بڑھانے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
عدالت نے 4 نجی کمپنیوں کے دودھ کی فروخت پر پابندی لگا دی
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا غیر قانونی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈیری فارمرز نے ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے90روپے فی لیٹر مقرر کردیا تھا۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمرز کے اجلاس پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران دودھ کےاضافی نرخ کا اعلان کرنیوالے ڈیری فارمرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم اجلاس کے بعض شرکاء کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کردیا۔