خبرنامہ سندھ

راؤ انوارکےمبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کےلیےدرخواست پرسماعت

راؤ انوارکےمبینہ

راؤ انوارکےمبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کےلیےدرخواست پرسماعت

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں راؤ انوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت کے دوران محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرحکام نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔ سندھ ہائی کورٹ میں راؤ انوارکے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت میں سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست نا قابل سماعت ہے۔ درخواست گزار مزمل ممتاز ایڈوکیٹ نے کہا کہ راؤ انوارنے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤانوارنے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوزکیا، مبینہ طور پر250سے زائد افراد کوجعلی مقابلوں میں مارا۔ راؤ انوارکو دوران ملازمت مسلسل ملیرمیں کس نے تعینات رکھا؟ جعلی مقابلوں کے الزامات کی باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ راؤ انوار کے خلاف دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحقیقات کے لیے اعلی سطح بورڈ قائم کیا جائے، درخواست میں سندھ حکومت، آئی جی سندھ، راؤانوار اور دیگرحکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اوردیگرنے جواب کے لیے مہلت مانگ لی جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے راؤانوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
یاد رہے کہ 16 فروری کونقیب اللہ محسود قتل کیس میں حفاظتی ضمانت کے باوجود پیش نہ ہونے پر راؤانوار کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔