خبرنامہ سندھ

رینجرزاختیارات، قائم علی شاہ نےسمری پردستخط نہیں کئے

کراچی: (اے پی پی) سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں نے رینجرز اختیارات کے معاملے کو پس پشت ڈال دیا۔ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کی سمری پر دستخط کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط کئے بغیر انہیں واپس لوٹا دیا۔ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہو چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کا معاملہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخابات کے بعد ہی حل ہو سکے گا۔