خبرنامہ سندھ

سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کو نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے سابق وزیربلدیات اور پیپلز پارٹی رہنما جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ترجمان نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن اور غیرقانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے الزام ہیں۔

ترجمان کے مطابق جام خان شورو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے اکتوبر 2017 میں جان خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

جام خان شورو حالیہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 62 حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔