خبرنامہ سندھ

سارا کام وزیراعلیٰ نے کرناہے تو کسی کی ضرورت نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

سکھر:(ملت+آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا سکھر میں کہنا تھا کہ اگر سارا کام وزیراعلیٰ نے ہی کرنا ہے تو کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شا،صوبائی وزیر ناصر حسن شاہ سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ نےصوبائی حکومت کی جانب سے ماضی میں سکھر کو ترقی سے محروم رکھنے کا اعتراف کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ سکھر بہت اہم شہر ہے لیکن اس کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ سکھر میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے،2008میں اس کی صورتحال خراب ہوئی،یہ بہت اہم شہرہے لیکن ہم نے اس کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ سکھر میں آکر آباد ہوئے،سکھر پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد اپنی جگہ کام کرے ،ہر کام وزیر اعلیٰ نہیں کر سکتا ،سرکاری افسران میں قومی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو امریکہ جانے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے کشمیر کے معاملےپر مشاورت کرنی چاہیے تھی تاہم وزیراعظم نے کشمیریوں کے معاملے کو اقوام متحدہ بالکل ٹھیک بات کی ۔