خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت سے مدارس سے متعلق مسودہ قانون واپس لینے کا مطالبہ

کراچی:(اے پی پی ) اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کر دی ،تنظیمات مدارس کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہےکہ مدارس سے متعلق سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مسودہ کی مخالفت کرتے ہیں ، صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ کا عکاس ہے۔تنظیمات مدارس کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے دارالعلوم نعیمیہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سےنیابل تشویش کا باعث ہےاور صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے۔ ملک میں ایک سرکاری خطبہ جاری کرنے کی بات کی جاتی ہے ، یہ ان ملکوں میں ہوسکتاہے جہاں آمریت ہو ۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وفاق سےدینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ خوش اسلوبی سےطے پارہاہے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ اس مسودے کو فوری واپس لے،وزیراعلیٰ سندھ اپنے لیے نئے مسائل کھڑے نہ کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد کی جائے۔