خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت کامزید7کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجنے کافیصلہ

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے سنگین دہشت گردی میں ملوث ملزموں کے خلاف مزید کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمہ داخلہ نے سمری منظوری کیلئے سید قائم علی شاہ کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کے مزید مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔مجموعی طور پر سات کیس فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے جو مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کراچی جیل توڑنے ، ایئرپورٹ حملہ ، سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ ،ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس ، سی آئی اے سینٹر پر حملہ ، رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پر حملہ اور ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کے مقدمات شامل ہیں۔