خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت کی جانب گاڑیاں فراہم کرنا افسوسناک ہے

کراچی (ملت + آئی این پی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب گاڑیاں فراہم کرنا افسوسناک ہے،یہ گاڑیاں نہیں سیاسی رشوت ہے،گاڑیوں کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشینری چاہیے،پی آئی اے اور اسٹیل مل میں گھوسٹ ملازمین ہیں،ان اداروں کو کس نے تباہ کیا سب جانتے ہیں،جو چیزیں آٹھ سال سے خراب ہیں انہیں ہم ٹھیک کریں گے،محدود وسائل کے ہوتے ہوئے کام کرتے رہیں گے۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بارہ سال بعد پتہ چل رہا ہے کہ سڑک بن رہی ہے،شہر کے مسائل کو حل کیا جائے گا،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب گاڑیاں فراہم کرنا افسوسناک ہے،یہ گاڑیاں نہیں سیاسی رشوت ہے،گاڑیوں کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشینری چاہیے،پی آئی اے اور اسٹیل مل میں گھوسٹ ملازمین ہیں،ان اداروں کو کس نے تباہ کیا سب جانتے ہیں،جو چیزیں آٹھ سال سے خراب ہیں انہیں ہم ٹھیک کریں گے،محدود وسائل کے ہوتے ہوئے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب گاڑیاں فراہم کرنا افسوسناک ہے،یہ گاڑیاں نہیں سیاسی رشوت ہے،گاڑیوں کی جگہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں دے دیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم گاڑیوں کے قابل نہیں ہیں،گاڑیوں کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشینری چاہیے،پی آئی اے اور اسٹیل مل میں گھوسٹ ملازمین ہیں،ان اداروں کو کس نے تباہ کیا سب جانتے ہیں،جو چیزیں آٹھ سال سے خراب ہیں انہیں ہم ٹھیک کریں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین جن اداروں میں بھی ہوئے سب کو نکالیں گے۔(خ م)