خبرنامہ سندھ

سندھ پاکستان کا حصہ ہے،وزیراعظم جب چاہیں آسکتے ہیں

گڑھی خدا بخش (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے،وزیراعظم جب چاہیں آسکتے ہیں،آئندہ سال الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،صوبے کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔اتوار کو گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،کراچی میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں موجود ہیں،صوبے کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،ڈی ایم سیزکے پاس کچرا اٹھانے والی گاڑیاں موجود ہیں، گاڑیاں نئے ممبران کے لیے دی گئیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے،وزیراعظم جب چاہیں آسکتے ہیں۔(خ م)