خبرنامہ سندھ

سندھ پولیس کے کرپشن اور جرائم میں ملوث 19 افسران برطرف

سندھ پولیس کے کرپشن اور جرائم میں ملوث 19 افسران برطرف
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ پولیس میں کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث 19 پولیس افسران کو نوکری سے برطرف اور 130 کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس افسران کے کرمنل رکارڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث 130 پولیس افسران و اہلکاروں کو جبری ریٹائر کیا گیا جب کہ 19 پولیس افسران کو نوکری سے برطرف بھی کیا گیا۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران جرائم میں ملوث، رپورٹ پیش آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث اے ایس آئی سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو نوکری سے برطرف اور اسی رینک کے افسران کو جبری ریٹائر بھی کیا گیا ہے۔ اے ڈی خواجہ نے رپورٹ میں کہا ہےکہ عدالت کو یقین دلاتا ہوں کسی کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے گزشتہ روز عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں سندھ پولیس کے 17 سے 18 گریڈ تک افسران کی کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔