خبرنامہ سندھ

سندھ کے سینئر وزیر تعلیم کے حلقہ انتخاب میں گیراج اور جیل میں اسکول قائم

کراچی:: یہ سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کے حلقہ انتخاب لاڑکانہ شہر کا شاہ عبد الطیف بھٹائی بوائز اسکول ہے جو گاڑیوں کے ایک گیراج میں قائم ہے اور اسکول کے سامنے کچرے کے ڈھیر اور کھلے ہوئے گٹر ہیں۔گیراج میں قائم اسکول کے ساتھ موجود طالبات کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو اسپتال کے جیل وارڈ میں قائم کیا گیا ہے۔ خستہ حال عمارت میں قائم لڑکیوں کا یہ اسکول بھی حفاظتی چار دیواری، پینے کے پانی اور واشروم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے-صوبے کی حکمران جماعت کے سب بڑے سیاسی گڑھ اور وزیر تعلیم کے حلقہ انتخاب، لاڑکانہ شہر کے لاوارث اسکول صوبے کے دیگر سرکاری اسکولوں کی حالت زار کی زندہ مثال ہیں۔