خبرنامہ سندھ

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لاپتہ بچوں کی بازیابی یقینی بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں 19 بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ 19 میں سے اب تک 6 بچے بازیاب کرائے جا چکے ہیں۔ پہلے چار اور اب مزید دو بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ عدالت نے باقی 13 بچوں کو بھی بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تلاش کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔ والدین نے عدالت میں درخواست کی کہ 19 بچے شہر کے مختلف علاقوں سے اغوا کیے گئے ہیں جن کی عمریں ڈھائی سے 14 سال ہیں۔