خبرنامہ سندھ

سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری کی معلومات خفیہ رکھنے پر سماعت

کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے سنیٹر فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری میں سندھ میں رہائش پزیر غیر ملکیوں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی،عدالت نے سماعت3 اپریل تک ملتوی کردی،سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے سنیٹر فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو نے مردم شماری کے خلاف درخواست دائر کردی ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کو بھی سندھ کے باسیوں کء طور پر گنا جارہا ہے جو غلط ہے ،مردم شماری کے عمل میں آئین کے آرٹیکل 2،4 اور 19 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،مردم شماری غیر منصفانہ ہورہی ہے ،عدالت نے فاروق ایچ نائیک کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دیا اور کہاں کہ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دئیے جائیں،عدالت نے وفاق اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔