خبرنامہ سندھ

سول ھسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ ھسپتال رکھنے کا اعلان

کراچی:(ملت آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کا نام آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ اسپتال رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے آنجہانی ڈاکٹر رتھ کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹر رتھ فاؤ اسپتال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فخر سندھ اور فخر پاکستان تھیں اور ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ نے 57 سال قبل پاکستان میں قدم رکھا اور جذام کے مریضوں کے لیے کراچی میں کلینک قائم کیا، انہوں نے 1962 سے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کی۔

ڈاکٹر رتھ مختصر علالت کے بعد 10 اگست کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں جن کی تدفین آج سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کی گئی۔