خبرنامہ سندھ

سول ہسپتال میں ڈاکٹرنےزہریلا انجکشن لگاکرخودکشی کرلی

کراچی (آئی این پی) سول ہسپتال کراچی کے ایک ڈاکٹر انیل کمار نے مبینہ طور پر زہریلا انجکشن لگا کر خودکشی کر لی۔ کراچی میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر انیل کمار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر انیل کمار نے زہریلا انجکشن لگا کر خودکشی کی ۔ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد رپورٹ تیار کی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس نے ڈاکٹر کے کمرے سے ملنے والی چیزیں جمع کر کے سیل کر دی ہیں۔ ڈاکٹر انیل کمار میڈیکل آئی سی یو میں رات کی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اس کی لاش صبح اس کے کمرے سے ملی ہے۔