خبرنامہ سندھ

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 2 ملزمان گرفتار

کراچی: (اے پی پی) شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزم عسکری ونگ کے سرغنہ حامد پیا کا دست راز ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ناظم آباد پولیس کی کارروائی کے دوران ایک بھتہ خور دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔