خبرنامہ سندھ

شراب خانوں کی بندش: سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ، فرید احمد پراچہ

لاہور(ملت+ آئی این پی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے شراب خانوں کی بندش کے سلسلہ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عدالتی احکامات کا انتظار کرنے کی بجائے خدائی احکامات پر عمل درآمد کریں اور شراب خانوں پر ہی نہیں ، شراب فیکٹریوں اور شراب کی درآمد پر بھی مکمل پابندی عائد کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسیحی اور ہندو کمیونٹی اور ان کے رہنماؤں کی طرف سے بار بار اعلانات سامنے آچکے ہیں کہ ہمارے مذاہب میں بھی شراب پر مکمل پابندی ہے اور ہمارا کوئی بھی مذہبی تہوار ایسا نہیں کہ شراب نوشی جس کا حصہ ہو ۔انہو ں نے کہاکہ اپنی شراب نوشی کے لیے اقلیتوں کا نام لینے والے اقلیتوں کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔