خبرنامہ سندھ

عامرلیاقت کوملنےوالی دھمکیوں سےایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں، ندیم نصرت

لندن:(اے پی پی) ایم کیوایم کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو ملنے والی دھمکیوں سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے لندن سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو فون پرملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان دھمکیوں کا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ یا ایم کیوایم کے قائد سے نہیں۔ ندیم نصرت نے عامر لیاقت کو ملنے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔