خبرنامہ سندھ

عزیربلوچ کی 4 مقدمات میں گرفتاری حاصل

کراچی:(اے پی پی) تفتیشی افسر نے عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کر دیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ مقدمات کلا کوٹ اور فریئر تھانے میں درج ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے قتل اور ان پر حملوں کے الزام میں یہ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران عزیر بلوچ کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔