خبرنامہ سندھ

عمران فاروق قتل کیس

اسلام آباد:(آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔ آج عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق متفرق درخواستوں پر بحث ہونا تھی ، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم معظم علی کے وکیل مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 16 جون تک ملتوی کردی ۔