خبرنامہ سندھ

فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، کنورنوید جمیل

فاروق ستارمسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، کنورنوید جمیل

کراچی :(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق ستار مسلسل میڈیا میں ٖغلط بیانی کر رہے ہیں، انہوں نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بات انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ کوئی دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے یہ بات کسی کو بھی برداشت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی عمل کو روکنےکیلئے ہی فارق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹایا گیا تھا، گزشتہ رات بھی فاروق ستار سے بہادرآباد آنے کی درخواست کی گئی لیکن وہ پھر بھی نہیں آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی کے غیر قانونی الیکشن میں ایک ایک آدمی 10۔10 ووٹ کاسٹ کررہاہے، ووٹنگ میں کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بلایا گیا ہے۔ کنور نوید جمیل نے بتایا کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کی ایما پر انیس قائم خانی سے خفیہ ملاقاتیں کیں، فاروق ستار اس لائن پر کئی ماہ پہلے چلے تھے، ہم فاروق بھائئی سے تنظیمی باتوں کو چھپانے کی باتیں کیا کرتے تھے، لیکن اب باقی باتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا۔