خبرنامہ سندھ

فاروق ستار نے پارٹی اختلافات دور کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلالیا

فاروق ستار نے پارٹی اختلافات دور کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلالیا

(ملت آن لائن)(ملت آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی اختلافات دور کرنے کے لئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان سے رہنماؤں کی مسلسل علیحدگی کے اعلانات کے بعد فاروق ستار نے پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام طلب کرلیا۔

بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز میں رابطے کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی اختلافات دور کرنے پر غور کیا جائے گا اور ناراض ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کامران ٹیسوری کی جانب سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے خود ہی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کی تھی۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ دنوں پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا۔

فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں 2 قومی اور 9 صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں جن میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ بھی شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔