خبرنامہ سندھ

فخرعالم 24ممالک کا فضائی سفرمکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

کراچی:(ملت آن لائن) فخرعالم پرواز کا مشن مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے، انہوں نے دس اکتوبر کو فلوریڈا سے اپنے مشن کا آغاز کرکے چوبیس ممالک کادورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی معروف شخصیت اور مشن پرواز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فخرعالم وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے دس اکتوبر کو فلوریڈا سے مشن کا آغازکیا تھا، اس دوران انہوں نے24ممالک کادورہ کیا۔

فخرعالم کا شمار دنیا کا چکر لگانے والےافراد کی فہرست میں200ویں نمبر پر ہے، کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے اس فضائی سفر کو پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں، دنیا کا سفر کامیاب رہا، ہمارے لوگ ہرجگہ موجود ہیں، روس میں کچھ مشکلات ہوئیں جو حکومت پاکستان کے تعاون سےدور ہوگئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، ایئرفورس، سول ایوی ایشن کے تعاون کا شکر گزار ہوں، مجھے فخر ہے کہ دنیا کا چکر لگانے والا پہلا پاکستانی اور دوسرا مسلمان ہوں،24دنوں میں22ممالک کی فضائی حدود پار کیں۔

فخرعالم نے بتایا کہ میرا اگلا پروجیکٹ ٹاپ سیکریٹ ہے جس کیلئے امریکاجانا پڑے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالنا ہمارا قومی فرض اور حق ہے۔

فخر عالم کو اپنے کارنامے پر فخر، پاکستانی اور روسی حکام کا شکریہ

فخر عالم کو اپنے کارنامے پر فخر ہے، مشن پرواز سے کامیاب واپسی پر فنکار فخرعالم نے پاکستان اور روس کی حکومت اور دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے وقت آنے پر بتاؤں گا، حکام کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔