خبرنامہ سندھ

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے آج بعد از نمازِ جمعہ فیصل مسجد میں فاتحہ خوانی ہوگی

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 70ویں برسی کی مناسبت سے آج بعد از نمازِ جمعہ فیصل مسجد میں اُن کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوگی۔ فاتحہ خوانی کا اہتمام نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد نے اپنی روایتی سرگرمیوں کے ذیل میں کیا ہے۔ اس موقع پر بانی پاکستان کی قومی خدمات اور بے لوث سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ نمازِ جمعہ میں مسلم ممالک کے سفیرانِ محترم، ارکانِ پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور عام شہری کثیر تعداد میں شرکت کریں کر کے بانی پاکستان سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے