خبرنامہ سندھ

قومی اسمبلی: حلقہ این اے 258 کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (آج) ہو گی

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (آج) ہفتہ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ یہ حلقہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم این اے آصف حسنین کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوا تھا جہاں پر پولنگ (آج) ہفتہ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں کے احاطہ میں رینجرزتعینات ہوں گے۔