خبرنامہ سندھ

لوکل گورنمنٹ ایکٹ: میں ترمیم ،حکومت سندھ عدالت میں چلی گئی

کراچی:(آئی این پی)لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کے لیے حکومت سندھ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، لہذاسندھ ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے پر 2 ہفتوں کے لیے عملدرآمد روکا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کئی گئی دو ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔