خبرنامہ سندھ

لیاری سے گینگ وار سہولت کار ریاض بابل عرف بابلا گرفتار

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال میں چھاپامارکر ملزم ریاض بابل عرف بابلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ریاض لیاری گینگ وار کا سہولت کار ہے۔ملزم کی نشاندہی پر بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تاہم بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے ماما نثار اور ماما رشید گھروں سے فرار ہوگئے۔ ملزم ریاض بابل عرف بابلا کی نشاندہی پر پھول پتی لین سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔