خبرنامہ سندھ

مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دیدیا

کراچی(ملت + آئی این پی)سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار ور پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دے دیا ہے،ہفتہ کو جاری ہونے والی وسیم اختر کی دستخط شدہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 12 مئی سے قبل بانی ایم کیو ایم نے حکومتی اداروں کے خلاف تقریر کی اور اس حوالے سے نائن زیرو پر بہت اجلاس ہوئے ،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے12 مئی سے قبل الرٹ جاری کردیا تھا اور اس وقت سیکیورٹی امور کو انچارج میں تھا اور کراچی میں پیش آنے والے سانحے پر افسو س ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ12 مئی کے حوالے سے پولیس کو اختیارات نہ دینے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا،جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وسیم اخترنے بانی ایم کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد بانی ایم کیو ایم کے را کے ساتھ روابط کے حوالے سے تشویش ہوئی۔