خبرنامہ سندھ

متحدہ کارکن محمود علی خان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں: راؤ انوار

کراچی: (آئی این پی) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ضلع ملیر میں بھی ایم کیو ام کے کارکن محمود علی خان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔ بیشتر مقدمات 2007 میں درج کیے گئے تھے، 6 مقدمات 2007 جبکہ ایک 2016 میں تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔ محمود علی خان کے خلاف 6 مقدمات ائیرپورٹ تھانے میں سانحہ 12 مئی کے بعد درج ہوئے تھے۔ محمود علی خان کے خلاف 10 مقدمات کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں جسکے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔