خبرنامہ سندھ

ملک ریاض کی ایدھی کیلئےمدد کی پیشکش

کراچی (آئی این پی ) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے علاج کے مکمل اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ، اس حوالے سے دنیا ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی علالت کا انہیں بہت افسوس ہے ۔ عبدالستار ایدھی اس ملک کی انتہائی معزز شخصیت ہیں اور ان کی علالت کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے پاکستان میں سماجی خدمت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ میں چاہتا ہوں کہ عبدالستار ایدھی جلد از جلد صحت یاب ہوکر اپنی سرگرمیاں خود انجام دیں اور اس کیلئے میں دنیا نیوز کے پلیٹ فارم سے اس عبدالستار ایدھی کو علاج کی پیشکش کرتا ہوں کہ میں ان کے علاج کے مکمل اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں ۔