خبرنامہ سندھ

مکا چوک کا نام شہید لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا ،نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے مکا چوک کا نام تبدیل کرکے شہید لیاقت علی خان چوک رکھ دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ پیر کو کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب مکا چوک کا نام تبدیل کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے مکا چوک کا نام تبدیل کرکے شہید لیاقت علی خان چوک رکھ دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ (ن غ)