خبرنامہ سندھ

نایاب کالے ہرن کا شکار3 ممبران قومی اسمبلی کےخلاف مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی ) نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے والے 3 منتخب نمائندوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم این اے فقیر شیر محمد، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور ایم پی اے سردار چانڈیو 14 کالے ہرن شکار کر کے مٹھی لے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی طور پر شکار کرنے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی تحقیقاتی ٹیم نے علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کرلیے اور تینوں منتخب نمائندوں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گیم آفیسر اشفاق میمن نے کہاکہ گیم سینچری ایریا میں شکار کرنا ممنوع ہے۔ یہاں ملک کے وزیر اعظم کو بھی شکار کی اجازت نہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کالے ہرن کو عالمی سطح پر معدوم ہوتی نسل قرار دیا گیا ہے۔