خبرنامہ سندھ

نوشہروفیروزسے گرفتاردہشت گرد کےسنسنی خیزانکشافات

نوشہرو فیروز:(آئی این پی) اندرون سندھ سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات کردیئے طالبان کمانڈر عبدالجبار کی انٹیروگیشن رپورٹ اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی، طالبان کمانڈر کو جنوری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نوشہروفیروز سے گرفتار کیا تھا۔ انٹرو گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے میران شاہ میں تحریک طالبان کے کمانڈر سے تین ماہ کی ٹریننگ لی، طالبان کمانڈر نورخان سے ایس ایم جیز، جی تھری اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت بھی لی، جامعہ اشرفیہ سے نوجوانوں کی خودکش بمباری کیلئے زہن سازی کر کے تربیت کے لیے بھجواتا رہا۔ عبدالجبار نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم کے بھیجے گئے خودکش بمبار نے پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان کی بیکری پر حملہ کیا،ملزم نے انکشاف کیا کہ خود کش بمبار کے لئے “قیمتی تحفہ” کا کو ڈ ورڈ استعمال کیا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2004 میں دارالعلوم عیدگاہ خانیوال میں طالبان کمانڈر سلطان الیاس اور عبدالجبار سے ملاقات ہوئی طالبان کمانڈر سلطان الیاس نے 2007 میں کمانڈر نورخان سے ملاقات کرائی۔