خبرنامہ سندھ

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کر کے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔