خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے سرمایہ کاری کے 8 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی(ملت + آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے سرمایہ کاری کے 8 رکنی وفدنیسیاچن انوسٹمنٹ گروپ کے صدر لیو گؤچیانگ کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ،ملا قات کے دوران چین کے وفد نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر باالخصوص ونڈ اور سولر انرجی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ جھمپیر میں وسیع ونڈ کوریڈور موجود ہے جس سے 50,000میگا واٹ انرجی پیدا کی جاسکتی ہے ا سی طرح ہمارے پاس صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں سولر کوریڈور موجود ہے جہاں پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات اور بھرپور تعاون و سیکیورٹی دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات ) محمد وسیم کوچینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون اور اس سلسلے میں محکمہ توانائی کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے سرمایہ کاری کے حوالے جو بھی کارروائی ہیں ضروری کرنے کی ہدایت کی۔