خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سے سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

کراچی(ملت + آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی،ملا قات میں امن و امان کی صورتحال ، شہر کی سیا سی سرگرمیاں اور پارٹی معاملات و مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شہر میں بلاول بھٹو زرداری کی 16اکتوبر کو شہداء کارساز ریلی کے کامیاب تاریخی انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔