خبرنامہ سندھ

پارٹی کےمکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کےسپرد کرتا ہوں: الطاف

لندن: (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے اپنی تقریر میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان کا احترام کرتے ہوئے تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔ الطاف حسین کا ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تحریک کی بہتری کے لیے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ متحدہ قائد کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ رابطہ کمیٹی کے مشورے کے مطابق اپنی صحت پر توجہ دیں گے ۔ متحدہ قائد نے ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا وطن پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ متحدہ قائد نے رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ شہدوں کے لواحقین، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور ان کے پریشان حال خاندان کی دیکھ