خبرنامہ سندھ

پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا؛ بلاول

کراچی: (ملت+آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہفتہ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں ہونے و الے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پارا چنار کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ۔۔۔(رانا)