خبرنامہ سندھ

پی آئی اے: کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی

کراچی:(اے پی پی)پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7338کراچی پہنچ گئی۔ ملازمین کی ہڑتال کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز کراچی اُتری ہے۔پی کے 7336 معتمرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچی جبکہ پی کے 7339 اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئی۔ پی کے 4232 اسلام آباد سے ابوظبی ، پی کے 451 اسلام آباد سے اسکردو روانہ جبکہ پی کے 262 ابو ظہبی سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ کوئٹہ کیلئےپچھلے ایک ہفتے سے معطل فلائٹ آپریشن بھی آج بحال ہونے کا امکان ہے ۔آج لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے دو فلائٹس آنے کا بھی امکان ہے۔
یہی فلائٹس کوئٹہ سے مسافر وں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد واپس بھی جائیں گی ۔