خبرنامہ سندھ

کراچی، قطر ہسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود بچہ سہراب گوٹھ سے بازیاب

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے قطر ہسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود بچہ سہراب گوٹھ سے بازیاب کرالیا گیا،پولیس نے بچے کو گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر بازیاب کیا جبکہ بچہ خریدنے والے میاں بیوی سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سہراب گوٹھ سے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا،چھاپہ اغوا کارخاتون کی نشاندہی پر ماراگیا،بچے کو کراچی کے قطر ہسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے بچہ خریدنے والے میاں بیوی سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے،کیس میں مزید انکشافات ہوں گے،کیس کی تہہ تک جائیں گے،تفتیش کے بعد چیزیں سامنے آئیں گی۔