خبرنامہ سندھ

کراچی:دہشتگردوں کا سہولت کارگرفتار

کراچی:(اے پی پی) کراچی پولیس نے دہشتگردوں کے ایک اور سہولت کارکی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے ،اس سے قبل پولیس کیمیکل کے تاجرشیبااحمد پرتوسہولت کار کا الزام ثابت نہ کرسکی توعدالت نے اسے رہا کردیا۔ پریڈی پولیس نے لائنزایریا سے گذشتہ رات ڈاکٹرعثمان خان کو گرفتارکیا تھا،ملزم کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر اور کلاشنکوف برآمد ہونے کا دعوٰی بھی سامنے آیا۔ ڈینٹسٹ ڈاکٹر عثمان کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا پولیس مقدمہ مقابلے کا اور دوسرا اسلحہ برآمدگی کا ہے۔معاملہ عدالت میں آیا تو پولیس نے صرف مشتبہ تنظیم سے تعلق کا الزام عائد کیا اور اس کو بھی ثابت نہیں کر پائی۔