خبرنامہ سندھ

کراچی:پانی کی ٹنکی میں دھماکہ،ایک گارڈ زخمی

کراچی :(اے پی پی) کراچی کے علاقے کلفٹن کی رہائشی عمارت میں پانی کی ٹنکی میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب ایک رہائشی عمارت میں پانی کی ٹنکی میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہو گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے نتیجے میں پارکنگ ایریا میں کھڑی دو گاڑیوں کا نقصان پہنچا جبکہ عمارت کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جس کو قربی اسپتال پہنچایا گیا۔