خبرنامہ سندھ

کراچی: اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

کراچی: (آئی این پی) اندرون سندھ کے اساتذہ کا سندھ سیکریٹریٹ کے باہر چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ان کے مسائل خود سنیں اور حل کریں ۔ کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے باہر اندرون سندھ کے اساتذہ کی جانب سے دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جمعہ کے روز چیف سیکریٹری سندھ نے ان سے ملاقات کی جو کہ ناکام رہی ۔ اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے مسائل خود سنیں اور حل کریں ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کے خلاف کارروائی کریں ۔