خبرنامہ سندھ

کراچی :آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

کراچی :(آئی این پی ) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ شہرمیں دوپہر تک سمندری ہوا 5 سے 7 اور بعد دوپہر 10 سے 15 ناٹ کی رفتار سے چلے گی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ بے نظیر آباد اور سکھرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔