خبرنامہ سندھ

کراچی: دودہشتگردوں سمیت 8 افراد گرفتار

کراچی:(آئی این پی) گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں عبدالباسط اور محمد نعمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اینٹی ائیرکرافٹ گن، 70 راونڈز، 5 کلو بال بیئرنگ، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے چکے ہیں۔ دہشتگرد جدید اسلحہ چلانے کے بھی ماہر ہیں۔ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں پولیس کارروائی کے دوران دو مفرور سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔