خبرنامہ سندھ

کراچی: دکاندارنےٹریفک پولیس اہلکارکو پیٹ ڈالا

کراچی:(آئی این پی) صدر فوارہ چوک کے قریب دکاندار کو موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار اور دکاندار میں جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران دکاندار نے ٹریفک پولیس اہلکار پر بدترین تشدد کا کیا۔ شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اہلکار کو چھڑوایا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس نے تھانہ اٹلری میدان میں اہلکار پر تشدد کا مقدمہ 3 دکانداروں کے خلاف درج کرا دیا۔ اے ڈی آئی جی ٹریفک طاہر نورانی کے مطابق مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور ٹریفک پولیس اہلکار پرتشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے ٹریفک اہلکار پرتشدد میں ملوث 2 دکانداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔