خبرنامہ سندھ

کراچی: رضویہ میں پولیس مقابلہ

کراچی:(آئی این پی ) رضویہ پولیس نے رات گئے مقابلے کے بعد گینگ وار ملزم حارث عرف فوجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ اس کا ساتھی عدنان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار شاہد بکک گروپ کا کمانڈر ہے۔ ملزم رضویہ مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہا تھا۔ شاہد بکک رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم بھی ہے۔